اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پاکستان کو عالمی کپ سے باہر کرنے کی سازش - جارحانہ

پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش اورسری لنکا کے خلاف میچ ہار کر پاکستان کوعا لمی کپ سے باہرکرنے کی سازش کرسکتی ہے۔

بھارت پر پاکستان کو عالمی کپ

By

Published : Jun 28, 2019, 1:32 PM IST

Updated : Jun 28, 2019, 3:16 PM IST


بھارتی ٹیم 11 پوائنٹ کے ساتھ عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فا ئنل میں پہلے ہی جگہ بنا چکی ہے جبکہ اس کا دومیچ باقی ہے۔

پاکستانی صحافی نے باسط علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ (باسط ) ایک ٹی وی شو کے دوران بھارتی ٹیم پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ سے باہر کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے نظرآئے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر نے کہاکہ ٹی وی شو کے دوان بھارتی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی۔ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم اگر دو میچ ہار جاتی یاپھرناقص مظاہرہ کرکے حریف ٹیم کے رن ریٹ بہترکرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم کبھی نہیں چاہتی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بین الاقوامی سطح پر کچھ بہترکرے۔

واضح رہے کہ باسط علی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گیے میچ پر نجی ٹی وی پرتبصرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم پر سازش کا الزام لگایا۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 3:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details