مغربی بنگال میں مرکزی فورسزتعینات رہے گی - تعینات
ریاست مغر بی بنگال میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے آ ئندہ 27 مئی تک مرکزی فورسز کی 200 کمپنیاں تعینات رہیں گی۔

مغر بی بننگال میں تعینات اسپیشل پولیس آبزرور ویویک دوبے نے کہاکہ انتخابات کے بعد ریاست میں امن وامان برقراررکھنا ہمارا پہلا فرض ہے۔
مغر بی بنگال میں آئندہ 27 پرمئی تک مرکزی فورسز کی 200 کمپنیاں تعینات رہیں گی۔ مرکزی فورسز کی82 کمپنیاں اسٹرونگ روم کے باہر تعینات ہوں گی جبکہ مرکزی فورسز کی112 کمپنیاں ریاست کے مختلف اضلاع میں امن وامان برقراررکھنے کےلیے تعینات کی جائیں گی۔
اس سے قبل اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر شیدگی ناتھ گپتانے کہاتھاکہ پارلیمانی انتخابات کے بعد ریاست میں نظم ونسق برقراررکھنا چیلنج ہے۔ مرکزی فورسز کے جوانوں کو مزید کچھ دنوں تک یہاں رکھنا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ مغر بی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے بعد سے اب تک مختلف اضلاع میں سیاسی تصادم کا سلسلہ جا ری ہے۔