انہوں نے کہا کہ 'کیا امت شاہ قتل کے ملزم نہیں رہے ہیں کیا وہ تڑی پار نہیں کیے گئے'۔
انہوں نے امت شاہ کے بیٹے کے کاروبار پر طنز کرتے ہوئے کہا 'جئے شاہ 50 ہزار روپے کو ایک سال میں 80 کروڑ روپے نہیں بنائے ہیں کون سا فارمولہ ہے یا کون سا جادو ہے کہ امت شاہ کے بیٹے 50 ہزار کا 80 کروڑ بنالیتے ہیں'۔
اس تعلق سے ان سے کوئی سوال نہیں پوچھتا اور نا ہی کسی میں ہمت ہے کہ ان سے سوال پوچھے۔
'امت شاہ سے سوال کرنے کی کسی میں ہمت نہیں' انہوں نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، ای ڈی ڈپارٹمنٹ سب کے لیے کھولے ہوئے ہیں سب کے یہاں چھاپہ ماررہے ہیں لیکن جئے شاہ کے یہاں کوئی چھاپہ مارا۔
سرکار نے این آئی اے پر دباؤ بنا رکھا ہےبی جے پی صدر ایک دہشت گرد کی مدد کررہے ہیں اور اس میں مذہب کا سہارا لے رہے ہیںوزیر اعظم اور بی جے پی صدر یہ کام کرکے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں۔