بحریہ کے ترجمان ایوب قاسم نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔
لیبیا میں 73 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا
لیبیا کی بحریہ نے مغربی ساحل سے 73 غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کا دعوی کیا ہے۔
قاسم نے بیان میں کہا’’کوسٹ گارڈ کی ایک گشتی پارٹی کو غرابلی شہر کے ساحل سے تقریبا 14 کلو میٹر دور بغیر انجن والی ایک ٹوٹی ہوئی ربڑ کی کشتی ملی۔ اس کشتی سے آٹھ بچوں سمیت 73 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔
اس دوران ایک خاتون اور ایک بچے کی لاش بھی برآمد کی گئی ‘‘۔غرابلي شہر دارالحکومت طرابلس سے تقریبا 55 کلو میٹر دور ی پر واقع ہے۔ بیان کے مطابق کشتی میں 80 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔ واضح ر ہے کہ لیبیا میں غیر محفوظ حالات کی وجہ سے وہ ان غیر قانونی تارکین وطن کے لئے روانگی کی ایک پسندیدہ جگہ ہے جو بحیرہ روم پار کر یورپ کی جانب جانا چاہتے ہیں۔