دوسرے نوجوان کی پولیس کی زیادتی سے دونوں گردے فیل ہوگئے ان معاملات میں ایس، ڈی، پی، آئی مظلومین کو لیے قانونی چارہ جوئی کر رہی ہے تاکہ انہیں انصاف ملے۔
مسلمانوں پر پولیس کے بڑھتے مظالم، مسلم رہنما خاموش - مسلمانوں پر پولیس کے بڑھتے مظالم، رہنما خاموش
گزشتہ دو مہینوں میں دو مسلم نوجوانوں پر پولیس کی سخت زیادتیاں ہوئی ہیں جس کے نتیجہ ایک نوجوان پولیس کی پٹائی سے موت کی آغوش میں پہنچ گیا۔
متعلقہ ویڈیو
اس سلسلے میں ایس، ڈی، پی، آئی کے صدر محمد شریف نے ای، ٹی، وی بھارت سے بات چیت کی اور مذکورہ معاملات کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند دنوں قبل ڈی، جے ہلی پولیس کی حراست میں 23 سالہ نوجوان محمد تنویر کو اس قدر مارا پیٹا گیا کہ اس کی کڈنیاں خراب ہوگئیں۔
محمد شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر بنگلور میں مسلم نوجوانوں پر آئے دن مظالم بڑھ رہے ہیں لیکن نام نہاد مسلم رہنماؤں کو کوئی فکر نہیں سوائے یہ کہ انتخابات کے دوران ووٹ کی بھیک مانگیں۔