صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سپا کس پارٹی کی رہنما سوچترا دوبے نے کہا کہ عام انتخابات میں پارٹی جلد ہی اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کرے گی۔
سوچترا نے کہا کہ ہوسکتا ہے پارٹی اس بار شیر سنگھ رانا کو اپنا امیدوار بنائے اور اگر کوئی دشواری آتی ہے تو دوسرے امیدوار کا نام بھی ہم نے سوچ رکھا ہے۔
سپا کس پارٹی کے امیدوار بھی میدان میں سپاکس کے نائب صدر جوگندر سنگھ ہا دھوریا نے کہا کہ سپاکس مدھیہ پردیش، اترپردیش، ہریانہ اور دہلی میں کچھ خاص سیٹوں پر ہی چناؤ لڑے گی اور اندورسے شیر سنگھ رانا ہمارے امیدوار ہو سکتے ہیں۔
سپا کس پارٹی کے امیدوار بھی میدان میں واضح رہے کہ شیرسنگھ رانا اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے راجپوتوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے پھولن دیوی کا قتل کیا تھا اور تہاڑ جیل سے بھاگ کر افغانستان پہنچ گئے تھے۔
کلکٹر آفس سے ابھی تک 26 سے زائد نامزدگی فارم لے جاچکے ہیں جس میں 3تین آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔