اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی کے انتظامات سخت - اتراکھنڈ کے روڑکی ریلوے

اتراکھنڈ کے روڑکی ریلوے محکمے کو بم سے اڑانے کا دھمکی بھرا خط موصول ہوا ہے۔ اس دھمکی کے بعد ریاست اترپردیش کے مرادآباد ریلوے اسٹیشن پر بھی سخت حفاظتی انتظامات کا حکم دیا گیا ہے۔

ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی کے انتظامات سخت

By

Published : Apr 19, 2019, 9:51 PM IST

اتر پردیش کے مرادآباد ریلوے جی آر پی اور آر پی ایف کو بھی اس بات کی اطلاع دی گئی ہے۔ اسی تناظر میں ریلوے پولیس کو اعلیٰ افسران نے حکم دیا ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں اور مسافروں پر نگرانی سخت کردی جائے اور سکیورٹی کے پختہ انتظام کیے جائیں۔

ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی کے انتظامات سخت

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اتراکھنڈ کے روڑکی ریلوے اسٹیشن، ہریدوار اور 13 دیگر مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھرا خط موصول ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details