کورونا وائرس کے وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے یوپی میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ گوتم بودھ نگر میں دفعہ 144 لاگو ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ایک جگہ جمع نہ ہوں اور اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ لیکن کچھ عناصر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے ہیں۔
گوتم بودھ نگر میں 18 جُوئے باز گرفتار - اترپردیش میں جرائم
نوئیڈا سیکٹر۔ 58 پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مکان کے اندر چھاپہ مار کر جوا کھیل رہے 18 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے 1،37،719 روپے ، 154 کارڈز ، 1 ویگن آر کار ، 3 بائک اور 18 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس ان کے خلاف قانونی کارروائی کررہی ہے۔سیکٹر -58 تھانہ کو پتہ چلا تھا کہ سیکٹر 62 کے نووادہ گاؤں میں کچھ شرارتی عناصر روزانہ ایک گھر میں اکٹھا ہو کر جوا کھیلتے ہیں۔ یہ لوگ کووڈ پروٹوکول اور لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ سیکٹر 58 پولیس نے اچانک چھاپہ مار کر جوا کھیلنے والےتمام افراد کو گرفتار کرلیا۔