اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

صوبہ میں 15 دنوں کا سخت لاک ڈاون لگایا جانا چاہیے: بامبے ہائی کورٹ

کورونا کی دوسری لہر نے مہاراشٹر کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے جس کی وجہ سے روزآنہ عوام بڑی تعداد میں اس مرض کا نشانہ بن کر موت کی آغوش میں جا رہے ہیں۔

Maha
Maha

By

Published : Apr 29, 2021, 10:56 PM IST

ریاست میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ کورونا کے بارے میں شہریوں کی سنگینی پر غور کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے رائے پیش کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں15 دنوں کا سخت لاک ڈاون لگاتے ہوئے کورونا پر قابو پانے کی کوشش کرے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس گیریش کلکرنی کے بنچ نے آج مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کیس کی سماعت کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل آشوتوش کمباکونی نے ہائی کورٹ کو مہاراشٹر کی موجودہ صورتحال نیز مہاراشٹر حکومت کی طرف سے ریاست میں کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے لگائی جانے والی پابندیوں کے بارے میں بتایا۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ فی الحال جوپابندیاں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے کافی نہیں ہوں گی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ انیل ساخرے نے دلیل دیتے کہا کہ ہم نے پابندیاں لگائیں، لیکن لوگ ہماری جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کو کتنا برداشت کرتے ہیں؟ لیکن ہمیں لگتا ہے کہ لوگوں نے ہماری پابندیوں پوری طرح سے عمل نہیں کیا۔ان سوالوں کے جواب میں ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست گزشتہ سال کی طرح سخت لاک ڈاؤن نافذ کرے۔

مہاراشٹرحکومت کو کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے پچھلے سال کی طرح سخت لاک ڈاؤن لگانے پر غور کرنا چاہئے۔ تاکہ شہریوں کو کم سے کم۱۵؍ دن کے لئے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ تب ہی کرونا انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔ اس لئے آپ لوگ برائے مہربانی اس سلسلے میں حکومت مہاراشٹر سے مشورہ کریں۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آشوتوش کمباکونی کو کہا کہ ہم آپ کو کچھ کرنے پر مجبور نہیں کر رہے ہیں۔


عدالت نے حالیہ دنوں میں لگنے والی آگ پر سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے۔ ایسے وقتوں میں مزید اسپتالوں کو آگ سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر کرنا چاہئے۔ عدالت نے حکومت کو ریاست کے تمام اسپتالوں ، نرسنگ ہومز اور کوویڈ سینٹرز کے فائر آڈٹ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو آگ کے خطرے کے پیش نظراسپتال علاج کے لئے کتنا محفوظ ہے اس کی جانچ یا رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے ریاستی حکومت نے بریک دی چین کے تحت یکم مئی تک کئی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یہ پابندیاں یکم مئی کو ختم ہورہی ہیں.

لیکن ادھو حکومت کے کچھ وزرا نے کہا ہے کہ پابندیوں میں مزید 15؍ دنوں کی توسیع کی جائے گی۔ نیز کچھ وزراء نے سخت لاک ڈاؤن لگانے کا بھی مشورہ دیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کریں گے۔وہیں ایک روز قبل ہوئی کابینہ میٹنگ میں کئی سینئر وزرائ کی جانب سے موجودہ لاک ڈاون اور سخت قواعد کی مدت میں اضافہ کرنے کی بات کہی گئی زیادہ تر وزرائ نے 15؍دنوں کے لئے توسیع کرنے پر زور دیا۔ امید ہے کہ کل وزیر اعلی ہائی کورٹ کی اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئ پوری ریاست میں سخت لاک ڈاون کے نفاذ کا اعلان کریں۔

ریاستی حکومت نے بامبے ہائی کورٹ کی ہدایت سے قبلہیریاست میں لاک ڈاؤن میں 15 دنوں کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ اب فیصلہ فوری طورپر لیا جائے گا۔لہذا یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ریاستی حکومت ہائی کورٹ کے ذریعہ دی گئی اس ہدایت کا کیا جواب دے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details