مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ شہرعريش میں قانون نافذ کرنے والے محکمہ کی چوکی پر حملہ کرنے والے 14 عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی اور معلوم ہوا کہ ضلع المسیعد کے گھروں میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس اطلاع کے بعد عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں 14 عسکریت پسند مارے گئے،جبکہ عسکریت پسندوں کے پاس سے 14 ہتھیار اور تین خودکش بیلٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ عريش میں بدھ کو مذکورہ محکمہ کی چوکی پر حملہ میں آٹھ پولیس افسران کی موت ہو گئی تھی، اس دوران پانچ حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹز کے مطابق عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے اس حملہ کی ذمہ داری لی تھی۔