مقامی اہلکار جہاںگیر دشتی کے مطابق بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
تاہم فائرنگ کے وجوہات کا علم نہیں ہوا ہے۔
مقامی اہلکار جہاںگیر دشتی کے مطابق بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
تاہم فائرنگ کے وجوہات کا علم نہیں ہوا ہے۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
گزشتہ ماہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل یعنی 2 فروری کو بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔