اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

صوماليہ: متعدد شدت پسند ہلاک - امریکی

امریکی فوج نے صومالیہ کے پہاڑی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے جس میں 13 شدت پسند مارے گئے۔

صومالیہ میں متعدد شدت پسند ہلاک

By

Published : May 10, 2019, 10:17 AM IST

امریکی فوج کی افریقی کمان نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز جاری کر یہ اطلاع دی۔

پریس ریلیز کے مطابق آٹھ مئی کو کئے گئے فضائی حملوں میں 13 شدت پسند مارے گئے۔ ان حملوں میں کسی بھی شہری کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ حملے عدن کی خلیج کے نزدیک شمالی صومالیہ کے گولس پہاڑی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے۔

یہ فضائی حملے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details