شام کے شمال مغربی شہروں میں ہونے والے بمباری حملوں میں میں 12 عام شہری ہلاک ہوگئے، جن میں سے چھ شہری حلب میں مارے گئے، دوسرے چھ شہری ادلب یا حماء کے علاقوں میں فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم 'سیرین آبزر ویٹری' نے ایک بیان میں بتایا کہ شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں بارہ عام شہری مارے گئے۔