اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کرناٹک میں 11،958 کووڈ کیسز، 340 اموات - کرناٹک کی خبریں

پیر کے روز کرناٹک میں 11،958 تازہ انفیکشن اور 340 اموات ہوئی ہیں۔مجموعی کیسز کی تعداد 27.07 لاکھ اور اموات کی تعداد 31،920 ہے۔

کرناٹک میں 11،958 کووڈ کیسز، 340 اموات
کرناٹک میں 11،958 کووڈ کیسز، 340 اموات

By

Published : Jun 8, 2021, 2:23 PM IST

بنگلورو شہر میں تازہ ترین کووڈ کے 2 ہزار سے بھی کم کیسز درج ہوئے ہیں۔

پیر کےروز کرناٹک میں 11،958 تازہ انفیکشن اور 340 اموات ہوئی ہیں۔مجموعی کیسز کی تعداد 27.07 لاکھ اور اموات کی تعداد 31،920 ہے۔

گزشتہ روز 27،299 مریض صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج ہوئے ہیں۔ پیر کو درج کئے جانے والے 11،958 نئے کیسز میں سے 1،992 کیس، بنگلورو اربن ضلع سے رہے، جب کہ شہر میں 11،488 ڈسچارجز اور 199 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر 27،07،481 کووڈ کے مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں 31،920 اموات اور 24،36،716 ڈسچارجز، شامل ہیں۔اس دن کے لئے مثبت کیسز کی شرح 9.08 فیصد رہی جب کہ کیس فیٹیلیٹی ریٹ (سی ایف آر) 2.84 فیصد رہا۔

بنگلورو اربن میں 1،992 کیسز، شیوموگا میں 1،224 کیسز، میسورو میں 1،213، حاسن میں 1،108 کیسز درج ہوئے ہیں. بنگلور اربن ضلع میں 10،62،398 ڈسچارجز ہیں، اس کے بعد میسور میں 1،36،018 اور تماکورو 96،788 رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details