آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتال سمیت دیگر اسپتال کے 119ڈاکٹروں نے ممتا بنرجی سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ دیا ہے۔ ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دیے جانے کی وجہ سے ممتا بنرجی سے ڈاکٹرناراض ہیں۔
خیال رہے کہ جونیئر ڈاکٹروں کے ہڑتال کو ملک گیر سطح پر حمایت مل رہی ہے،ایمس اور دیگر ریاستوں کے ڈاکٹر نے علامتی ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کل دوپہر ایک بجے ایس ایس کے ایم اسپتال کا دورہ کیا تھا۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مریضوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال پر بیٹھے جونیئر ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ چار گھنٹے کے اندر ہڑتال کو ختم کردیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیرا علیٰ کی وارننگک ے بعد ڈاکٹروں کی ناراضگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ہڑتال ختم کرنے سے ڈاکٹروں نے انکار کردیا۔
مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت بنگال سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
تاہم ایس ایس کے ایم اسپتال کے بعد این آرایس اسپتال میں ایمرجنسی سروس بحال کردیا گیا ہے۔تاہم ب روقت وینٹی لیٹر نہیں ملنے کی وجہ سے آج ایک تین دن کے نوزائیدہ بچے کی کوت ہوگئی ہے۔متوفی بچے کے والدنے کہا کہ علاج بروقت نہیں ملنے کی وجہ سے میرے بچے کی موت ہوگئی ہے۔مجھے بتائیے کہ اس بچے کا قصور کیا تھا۔