اطلاعات کے مطابق تولہ مولہ علاقے میں ایک 11 سالہ لڑکا فرحان اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکنہ تولہ مولہ کی بجلی کا جھٹکا لگنے سے موت واقع ہوگئی۔
بجلی کا جھٹکا لگنے سے گیارہ سالہ بچے کی موت
جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں بجی کا جھٹکا لگنے سے سے ایک گیارہ سالہ بچے کی موت ہوگئی۔
Death
یہ خبر پورے علاقے میں پھیل گئی اور لوگ جائے حادثہ پر پہنچے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے فرحان اشرف ڈار کو بے ہوشی کی حالت میں پا کر اس کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اس کے موت کی تصدیق کر دی۔
جوں ہی اس کی لاش اس کے آبائی گاؤں تولہ مولہ پہنچی تو پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور پُرنم آنکھوں کے ساتھ اس کو سپرد خاک کیا گیا۔