اترپردیش کے مظفرنگر میں کورونا کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا، وہیں 44 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
مظفرنگر: کورونا 10 نئے کیسز، 44 افراد صحتیاب - اترپردیش کے مظفرنگر میں کورونا کے کیسز میں کمی
مظفرنگر میں کورونا کے 10 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 44 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
مظفرنگر: کورونا 10 نئے کیسز، 44 افراد صحتیاب
ضلع میں انتظامیہ کی جانب سے وبا پر قابو پانے کےلیے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اب تک کورونا وبا سے 264 اموات ہوئی ہیں۔ فی الحال ضلع بھر میں 268 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے بعض کا اسپتال میں اور کچھ مریضوں کا گھر پر علاج کیا جارہا ہے۔
آج رپورٹ ہوئے 10 نئے کیسز میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا جبکہ بعض مریضوں گھر پر ہی آئسولیشن میں چلے گئے۔ مظفرنگر میں اب تک 29931 افراد کورونا سے وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔