چینی حکومت نے جمعہ کو بتایا کہ دیوار گرنے سے 25 افراد اس کے ملبے میں دب گئے، حادثے میں دبے ہوئے لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، ان میں سے 10 افراد نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
شنگھائی: زیر تعمیر عمارت گرنے سے متعدد ہلاک - china, shanghai building collapses in shanghai 10 killed,
چین کے شنگھائی میں ایک زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
زیر تعمیر عمارت گرنے سے متعدد ہلاک
یہ حادثہ جمعرات کو شنگھائی کے ضلع چانگنیگ کے جھاوہوا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک عمارت کی دیوار منہدم ہوگئی، شنگھائی کی اس عمارت کے گرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔
حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
TAGGED:
شنگھائی