اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پراسرار بیماری سے 10 اموات

نیپال کے دور دراز مغربی ضلع ہملا میں پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی ہے، مقامی حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

پراسرار بیماری میں 10 ہلاک

By

Published : Apr 29, 2019, 9:02 PM IST

ہملام دھولکراج دھاکل کے ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس پراسرار بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، اور 200 سے زائد افراد بیمار ہیں۔

ہلاک شدگان میں زیادہ تر بچے اور بزرگ ہیں، جبکہ ہر برس اس بیماری کی وجہ سے دور دراز گاؤں کے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہملا ضلع کے تانجاکوٹ کے دیہی علاقے کے بہت سے گاؤں اس نامعلوم بیماری کی زد میں ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے اس بیماری پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کئی طبی ٹیموں کو تعینات کیا ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اس بیماری پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا،جبکہ ڈاکٹروں نے متاثرہ لوگوں کے خون کے نمونے کی جانچ شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ نیپپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو سے ہملا 450 کلومیٹر دور ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details