اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress Ruckus In Rajya Sabha کانگریس کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا میں زیرو آور متاثر - کانگریس کا راجیہ سبھا میں چین پر بحث کا مطالبہ

زیرو آور شروع ہونے سے قبل کانگریس کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے نشست کے سامنے آگئے۔ وہ چین کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس پر چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ نعرے لگانے والے ممبران انہیں سخت کارروائی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ اس کے بعد کانگریس ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔Congress Raises China Issue In Rajya Sabha

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 22, 2022, 3:34 PM IST

نئی دہلی: چین کے معاملے پر بحث کرانے پر راجیہ سبھا میں جمعرات کو کانگریس نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے وقفہ صفر متاثر رہا۔ اس معاملے کو اٹھانے کی اجازت نہ ملنے پر کانگریس نے ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔Congress Demands Debate On China In Rajya Sabha

صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ضروری کاغذات ایوان میں پیش کئے۔ انہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ انہیں ضابطہ 267 کے تحت کچھ معاملات پر نوٹس موصول ہوئے ہیں جو التزام کے مطابق نہیں ہیں اس لئے انہیں خارج کر دیا جاتا ہے۔ جب انہوں نے زیرو آور شروع کرنے کی کوشش کی تو کانگریس کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے نشست کے سامنے آگئے۔ وہ چین کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کر رہے تھے۔ چیئرمین نے کہا کہ ضابطہ 267 کا حکم دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے موقف واضح ہے۔ اس لیے اراکین کو چاہیے کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس جائیں اور ایوان کی کارروائی کو چلنے دیں۔

دریں اثنا، ایوان میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے ایوان میں چین کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے۔ سرحدی حفاظت سے متعلق ہے۔ اس لیے اس پر بحث ہونی چاہیے۔ اس کے بعد ایوان کے لیڈر پیوش گوئل نے کہا کہ ایوان میں اس طرح کے معاملے پر بحث کی روایت نہیں رہی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بھی اس وقت کے وزیر دفاع پرنب مکھرجی کی مثال دی اور کہا کہ انہوں نے بحث سے انکار کیا تھا۔

اس دوران چیئرمین نے کئی بار زیرو آور کرانے کی کوشش کی۔ کچھ ارکان نے اپنے معاملے اٹھائے لیکن ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ان کی سماعت نہ ہو سکی۔ اس پر دھنکھڑنے کہا کہ نعرے لگانے والے ممبران انہیں سخت کارروائی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ اس کے بعد کانگریس ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Parliament Winter Session 2022 چینی دراندازی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details