ریاست اتر پردیس Uttar Pradesh میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Election کا وقت جوں جوں قریب آتا جا رہا ہے، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں Political Parties کی سیاسی ریلیاں اور سیاسی بیانات میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ کچھ روز قبل اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ Yogi adityanath نے کل ہند مجلس اتحادالمسلمین All India Majlis e Ittehad ul Muslimeen کے صدر اسد الدین اویسی Asad Uddin Owaisi کو سماج وادی پارٹی کا ایجنٹ بتایا تھا، تو وہیں اتر پردیس کی حکومت کے ہی وزیر مملکت رگھوراج سنگھ نے دو روز قبل ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا کہ 'دینی مدارس دہشتگردوں کے اڈے ہیں، جہاں دہشتگردی کی تربیت دی جاتی ہے، مدارس سے نکلنے والے دہشت گرد بن جاتے ہیں اور ان کی سوچ بھی دہشت گردوں جیسی ہوجاتی ہے اس لئے اگر بھگوان نے مجھے موقع دیا تو میں ملک کے تمام مدارس بند کردوں گا'۔
Zameerullah Reacts on Raghuraj Singh: 'اگر مجھے موقع ملا تو رگھوراج سنگھ کا مدرسے میں داخلہ کراؤنگا' - اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی بیانات میں تیزی
وزیر مملکت رگھوراج سنگھ Raghuraj Singh کے مدرسہ سے متعلق دیے گئے متنازعہ بیان Controversial Statements پر ضلع علیگڑھ کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیراللہ Haji Zameerullah نے کہا کہ 'اگر مجھے موقع ملا تو میں رگھوراج سنگھ کا مدرسہ میں داخلہ کراؤنگا، تاکہ انہیں معلوم چلے کہ مدارس میں انسان بنائے جاتے ہیں، دہشت گرد نہیں'۔
ضمیراللہ نے مزید کہا کہ 'اگر مجھے موقع ملا تو میں رگھوراج کا مدرسے میں داخلہ کراؤنگا تاکہ ان کو معلوم چلے کے مدارس میں انسان بنائے جاتے ہیں، دہشت گرد نہیں، مدارس
میں بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے، انہیں تمیز، بڑوں کا ادب، ملک سے محبت، ملک کے لئے قربانی دینا سکھایا جاتا ہے نہ کہ دہشتگرد بنایا جاتا ہے'۔
حاجی ضمیراللہ کا کہنا ہے کہ 'جب رگھوراج خود مدرسے میں پڑھیں گے تو ان کو معلوم چلے گا کہ مدارس میں کیا تعلیم دی جاتی ہے، مدارس میں انسان بنایے جاتے ہیں دہشت گرد نہیں۔ اسی لئے ان کا داخلہ مدرسے میں کراؤنگا تاکہ وہ انسان بنیں'۔