دبئی:ستمبر میں ہندوستانی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے رابن اتھپا بھی کیپٹلز میں شامل ہوچکے ہیں۔ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اتھپا نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی کا ایک نیا مرحلہ شروع کرنے کے منتظر ہیں۔Yusuf Pathan And Robin Uthappa Will Play UAE ILT20
قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے قوانین کے مطابق بورڈ سے وابستہ کوئی بھی کھلاڑی غیر ملکی لیگز میں حصہ نہیں لے سکتا اور ایسا کرنے کے لیے اسے ہندوستانی کرکٹ سے ریٹائر ہونا پڑتا ہے۔
2006 میں ہندوستان کے لئے ڈیبیو کرنے والے اتھپا 46 ون ڈے اور 13 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے چھ مختلف ٹیموں کے لیے کھیلتے ہوئے 205 آئی پی ایل میچوں میں بھی حصہ لیا اور چنئی سپر کنگز کے ساتھ 2021 میں خطاب جیتنے کے بعد ستمبر 2022 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔