ایرناکولم: ملک بھر میں فٹ بال کے بہت سے ایسے شائقین ہیں جو بڑی اسکرینز پر ہجوم میں فٹ بال دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ کیرالہ میں فٹ بال کے شائقین بڑی اسکرینیں لگا کر ایک جگہ جمع ہو کر اپنی پسندیدہ ٹیموں کے لیے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ لیکن اسی درمیان فٹ بال کے کچھ شائقین سرخیوں میں ہیں۔ ایرناکولم میں کنگاراپڈی کے کچھ 'کریزی فینز' نے ایک الگ ہی انداز اپنایا ہے۔ دراصل کنگاراپڑی کے 17 نوجوانوں نے مل کر 23 لاکھ روپے جمع کیے اور ہجوم کے ساتھ فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے ایک گھر خریدا۔ Youths Buy a House To Watch Football World Cup
یہ گھر اب ایک منی تھیٹر ہے، جس میں ایک بڑا اسمارٹ ٹی وی ہے اور فٹ بال کے شائقین کے میچ دیکھنے کے لیے کرسیاں ہیں۔ انہوں نے گھر کو مختلف فٹ بالنگ ممالک کی تصاویر اور جھنڈوں سے بھی سجایا ہے۔ اب بچے، بوڑھے اور فٹ بال سے محبت کرنے والے تمام لوگ اس 'فٹ بال ہاؤس' میں ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔