اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Youth Murdered in Udaipur: ادے پور قتل معاملہ، راجستھان میں انٹرنیٹ خدمات معطل، ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ - نوجوان کے قتل کا معاملہ

راجستھان کے اُدے پور میں ایک شخص کے قتل کا معاملہ Youth Murdered in Udaipur City سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ حالات کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات بند کرتے ہوئے 30 دن کے لیے پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ادے پور میں قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Youth Murdered in Udaipur
ادے پور میں دن دیہاڑے نوجوان کا قتل

By

Published : Jun 28, 2022, 7:39 PM IST

Updated : Jun 28, 2022, 10:23 PM IST

راجستھان:اُدے پور شہر کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں منگل کے روز دن دہاڑے ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔ واقعہ شہر کے مالداس اسٹریٹ علاقے میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص نے بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نُپور شرما کے حق میں پوسٹ کی تھی حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات آپسی رنجش کی وجہ سے انجام دی گئی ہے۔ وہیں قتل کے بعد تاجروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔Anger Among Udaipur Businessmen

ادے پور قتل معاملہ، راجستھان میں انٹرنیٹ خدمات بند، 30 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

تاجروں نے سخت برہمی کا اظہار کیا: واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ ہلاک شدہ کا نام کنہیا لال ساہو ہے اور وہ سُپریم ٹیلر نام کی دکان کا مالک ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آپسی دشمنی کی وجہ سے کنہیا لال ساہو کا قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ Youth Murdered in Udaipur City دراصل منگل کے روز دکان کھولتے ہی کپڑے سلائی کے نام پر دو افراد آئے، اسی دوران نامعلوم افراد نے کنہیا لال ساہو کی گردن پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ Youth Murdered in Udaipur City

اس واقعہ کے بعد راجستھان میں اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے ایس پی منوج چودھری کو فون کر پورے معاملے کی جانکاری لی ہے۔ وہیں اس واقعہ سے ناراض تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر دی۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں قتل کی واردات دیکھی جاسکتی ہے۔

وہیں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت Chief Minister Ashok Gehlot نے ادے پور میں قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور پولیس جرم کی تہہ تک جائے گی۔ گہلوت نے عوام سے امن برقرار رکھنے اور واقعہ کی ویڈیو شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ قتل کے بعد ادے پور شہر کا بازار بند کر دیا گیا ہے۔ مختلف تنظیموں کے رہنما اور کارکن ہاتھی پول چوک پر جمع ہوئے ہیں۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ایس پی خود موقع پر مورچہ سنبھال رہے ہیں۔ ساتھ ہی انٹرنیٹ سروس اگلے 24 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔Youth Murdered in Udaipur

ادے پور میں نوجوان کے بے رحمانہ قتل کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریہ نے پولیس اور حکومت کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھائے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کٹاریہ جے پور سے ادے پور روانہ ہو گئے۔ ای ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں، کٹاریہ نے کہا کہ یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی طرح، ریاستی حکومت کو ایسے معاملات میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کام کرنا چاہئے۔ حزب اختلاف گلاب چند کٹاریا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی اصل وجہ مقتول کی جانب سے نوپور شرما کے حق میں ڈالی گئی کچھ پوسٹ ہے لیکن پولیس نے کہا کہ آپسی دشمنی کی وجہ سے یہ قتل کیا گیا ہے۔

قتل کی واردات کے بعد حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں بڑی تعداد میں پولیس کی نفری کو تعینات کی گئی ہے۔ کلکٹر اور ایس پی موقع پر موجود لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن مشتعل لوگ اپنے مطالبات اور ملزمین کی گرفتاری کے لیے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ Youth Murdered in Udaipur Cityواقعہ کے بعد بڑی تعداد میں موقع پر لوگ جمع ہوگئے ہے۔ ضلع کلکٹر تاراچند مینا، ایس پی منوج چودھری بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں دن دیہاڑے قتل

ادے پور کے ایس پی منوج چودھری نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کو تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال اس واقعہ کو لے کر بازار بند کر کے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ علاقہ میں انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ Youth Murdered in Udaipur City

Last Updated : Jun 28, 2022, 10:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details