اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی کی سالگرہ پر یوتھ کانگریس 'یوم بے روزگاری' منائے گی - Youth Congress to celebrate Unemployment Day on Modi's birthday

یوتھ کانگریس کے قومی میڈیا انچارج راہل راؤ نے بتایا کہ 'ان کی تنظیم 17 ستمبر کو یوم بے روزگاری کے موقع پر پورے ملک میں بلاک، ضلع، اور ریاستی سطح پر کئی پروگراموں کا اہتمام کرے گی'۔

مودی کی سالگرہ پر یوتھ کانگریس 'یوم بے روزگاری' منائے گی
مودی کی سالگرہ پر یوتھ کانگریس 'یوم بے روزگاری' منائے گی

By

Published : Sep 10, 2021, 10:54 PM IST

یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے کہا ہے کہ 'ان کی تنظیم 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر یوم بے روزگار منائے گی اور اس موقع پرپورے ملک میں مختلف پروگرام منعقد کرے گی'۔

مودی کی سالگرہ پر یوتھ کانگریس 'یوم بے روزگاری' منائے گی

انہوں نے بتایا کہ 'ملک کے نوجوان آج سڑکوں پر بے روزگار گھوم رہے ہیں اور حکومت سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کے بڑے وعدے کر کے برسر اقتدار آئی، لیکن حکومت روزگار کے معاملے پر مکمل خاموش ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں لیکن حکومت اپنا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر اس کی برانڈنگ میں مصروف ہے۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح ایک سال میں 2.4 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی ہے۔ بے روزگاری سب سے بڑی وبا بن چکی ہے اور مودی حکومت کی خاموشی ملک کے نوجوانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے'۔

مزید پڑھیں:اگر سلام کرنا غیر قانونی ہے تو میں نہیں کروں گا: خالد سیفی

یوتھ کانگریس کے قومی میڈیا انچارج راہل راؤ نے بتایا کہ 'ان کی تنظیم 17 ستمبر کو یوم بے روزگاری کے موقع پر پورے ملک میں بلاک، ضلع ، اسمبلی اور ریاستی سطح پر کئی پروگراموں کا اہتمام کرے گی'۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details