اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Youth Congress Protest in Delhi: 'آسام کے وزیر اعلیٰ نفرت انگیز ریمارکس کے لیے معافی مانگیں' - شری سری نواس بی وی کا بی جے پی پر طنز

انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے مطالبہ کیا کہ ہیمنت بسوا شرما اپنے بیان پر عوامی طور پر معافی مانگیں اور اپنے عہدے کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ National President of Indian Youth Congress Shri Srinivas B.V. on Assam CM

Youth Congress Protest in Delhi
'آسام کے وزیر اعلیٰ نفرت انگیز ریمارکس کے لیے معافی مانگیں'

By

Published : Feb 14, 2022, 12:01 PM IST

انڈین یوتھ کانگریس نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما کے قابل مذمت بیان کے خلاف آج احتجاج کیا۔ اس موقع پر انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ نے شکست کے خوف سے ذہنی توازن کھو کر سیاسی دیوالیہ پن کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

'آسام کے وزیر اعلیٰ نفرت انگیز ریمارکس کے لیے معافی مانگیں'

انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب مودی جی کی وفاداری حاصل کرنے کے لیے اپنی پرانی پارٹی کو گالی دینا ضروری ہے؟ Youth Congress Protest Against Assam CM in Delhi

انہوں نے کہا کہ یہ ہمانتا شرما کے گھٹیا پن اور ناقص سوچ کا ثبوت ہے۔ الیکشن کے خوف سے بی جے پی رہنماوں کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آنے لگا ہے۔ پانچوں ریاستوں میں بی جے پی رہنما عوام کے مسائل پر بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ بی جے پی سطحی سیاست پر اتر آئی ہے۔


انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر شری سری نواس بی وی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی سیاست اور اس کا نظریہ ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے جو کہ اس ملک کی تہذیب ہے۔ بی جے پی کا تہذیب و آداب سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ آج ایسے لوگ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بیٹھ کر زہر اگل رہے ہیں اور ملک کے وزیر اعظم اپنی خاموشی سے سیاست کو نچلی سطح پر لے جا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں انتخابی ریلیوں کی تصاویر واضح کر رہی ہیں کہ ریاستوں میں حکومت بدلنے والی ہے اور کانگریس کی حکومت آنے والی ہے، اس لیے بی جے پی رہنماوں کا دماغ جنون کا شکار ہو گیا ہے۔ ریاستوں میں عوام کی زبردست حمایت اس بات کی گواہ ہے کہ کانگریس کی حکومت بھاری اکثریت سے بننے والی ہے۔ لوگوں نے تبدیلی کے لیے اپنا ذہن بنا لیا ہے، لوگوں کی امید اور بھروسہ صرف اور صرف کانگریس سے ہے۔

مزید پڑھیں:۔Youth Congress Protest:'بھارتیہ جنتا پارٹی کا نام بدل کر بھارتیہ جاسوس پارٹی رکھا جائے'

انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے مطالبہ کیا کہ ہیمنت بسوا شرما اپنے بیان پر عوامی طور پر معافی مانگیں اور اپنے عہدے کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھیں۔


انڈین یوتھ کانگریس کے نیشنل میڈیا انچارج راہل راؤ نے کہا کہ اس مظاہرے میں یوتھ کانگریس کے بہت سے کارکنوں نے شرکت کی، بی جے پی رہنماؤں کے بیانات سے ایک بات تو واضح ہے کہ عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ اس بار کانگریس کی حکومت بنے گی۔ مظاہرے میں انڈین یوتھ کانگریس کے قومی میڈیا انچارج راہول راؤ، قومی سکریٹری اور دہلی کی شریک انچارج خوشبو شرما، دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے صدر رنوجے سنگھ لوچاو سمیت یوتھ کانگریس کے بہت سے کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details