انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ آج یوتھ کانگریس نے اسپائی ویئر سافٹ ویئر پیگاسس مسئلہ پر ریاستی دارالحکومتوں میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعے اپوزیشن کے رہنماؤں، ججوں، میڈیا کے ساتھیوں اور دیگر شہریوں پر جس طرح جاسوسی اور بلیک میلنگ کی جاتی تھی وہ اسے ایک سنگین موضوع بنا دیتا ہے، جس کے ثبوت اب منظر عام پر آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم پیگاسس خریدنے اور جاسوسی کرنے میں مصروف تھے جب کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے اور جوانوں کے لئے نوکریاں نہیں ہیں۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جولائی 2021 میں حکومت سے دو سوال پوچھے تھے، جن کا وزیر اعظم نے جواب نہیں دیا۔ لیکن اب نیویارک ٹائمز کی رپورٹس آچکی ہیں جس میں جواب بالکل واضح ہے۔"