اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hindenburg Report on Adani ہنڈنبرگ رپورٹ پر یوتھ کانگریس کا مسلسل مظاہرے کا اعلان - دہلی میں یوتھ کانگریس

دہلی میں یوتھ کانگریس نے ہنڈن برگ رپورٹ کے معاملے پر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس گھپلے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نہیں بنتی، تنظیم کے کارکنان کا احتجاج جاری رہے گا۔

ہنڈنبرگ رپورٹ پر یوتھ کانگریس کا مسلسل مظاہرے کا اعلان
ہنڈنبرگ رپورٹ پر یوتھ کانگریس کا مسلسل مظاہرے کا اعلان

By

Published : Feb 9, 2023, 9:19 PM IST

نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے ہنڈن برگ رپورٹ کے معاملے پر جمعرات کو یہاں مظاہرہ کیا اور کہا کہ جب تک اس گھپلے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نہیں بنتی، تنظیم کے کارکنوں کا احتجاج جاری رہے گا۔ یوتھ کانگریس کے احتجاجی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بی وی نے کہاکہ 'جب تک اڈانی گھپلے کی جے پی سی جانچ نہیں ہو جاتی، پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک جدوجہد جاری رہے گی۔' وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈانی معاملے میں کچھ نہیں کہا کیوں؟ ایل آئی سی۔ایس بی آئی میں لگایا گیا عوام کا پیسہ 'اڈانی' کو دیا گیا، انہیں اس کا جواب دینا پڑے گا۔

احتجاجی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سرینواس نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حکومت سے پارلیمنٹ میں اڈانی گروپ کے خلاف الزامات پر کچھ سوالات کے جواب دینے کو کہا ہے، لیکن وزیر اعظم اڈانی معاملے میں 'خاموش' ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اڈانی ان کے دوست نہیں ہیں تو مسٹر مودی کو پارلیمنٹ میں کہنا چاہئے تھا کہ وہ اڈانی گروپ کی تحقیقات کرائیں گے، لیکن وہ خاموش ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اڈانی کی حفاظت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Adani Hindenburg issue کانگریس نے کیا سرینگر میں احتجاج

انہوں نے کہا کہ اڈانی کے ساتھ مسٹر مودی کی مہربانی کا نتیجہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ عام لوگوں کی محنت کی کمائی ڈوب رہی ہے۔ کانگریس اس مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے لیکن مسٹر مودی اس معاملے سے بھاگتے نظر آرہے ہیں۔ یوتھ کانگریس صدر نے کہا کہ جب تک اس گھپلے کی تحقیقات جے پی سی سے نہیں کرائی جاتی تب تک پارلیمنٹ سے سڑک تک جدوجہد جاری رہے گی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details