اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، موٹر سائیکل بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ اس کی وجہ سے موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی اور آگ لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کی جل کر موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے کے بعد بھی پولیس گھنٹوں موقع پر نہیں پہنچی۔
ہاپوڑ: موٹر سائیکل اور سوار دونوں جل کر خاک - موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کی جل کر موت
اترپردیش کےضلع ہاپوڑ میں ایک دلدوز واقعہ پیش آیا ہے، موٹر سائیکل کے گرنے سے لگی آگ میں نوجوان بھی جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
آپ کو بتادیں کہ جے ایم ایس کالج کے قریب، حافظ پور پولیس اسٹیشن علاقے کے بائی پاس سے ایک نوجوان دہلی جارہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ گرتے ہی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔ موٹرسائیکل پر سوار نوجوان موٹرسائیکل میں پھنس گیا۔ آگ کی زد میں آنے سے نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
راہگیروں نے اس بابت پولیس کو اطلاع دی تھی، لیکن اطلاع کے باوجود پولیس گھنٹوں تک نہیں موقع پر نہیں پہنچی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کچھ ہی لمحوں میں نوجوان اور موٹرسائیکل راکھ کے ڈھیر میں بدل گئے۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد پولیس جب موقع پر پہنچی جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا۔ فورنسیک ٹیم نے نمونے لےکر لیب کو بھیجے ہیں۔