اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mob Lynching Case In Jharkhand چوری کے الزام میں مسلم نوجوان ماب لنچنگ کا شکار - مسلم نوجوان کی پٹائی

رانچی میں ایک بار پھر ماب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں گاوں والوں نے شک کی بنیاد پر نوجوان کو درخت سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹا، جس کے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی انتقال ہوگیا۔Youth beaten to death on suspicion of theft

چوری کے الزام میں مسلم نوجوان ماب لنچنگ کا شکار
چوری کے الزام میں مسلم نوجوان ماب لنچنگ کا شکار

By

Published : Apr 9, 2023, 7:05 AM IST

رانچی: ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے مہتولی گاؤں میں چوری کے الزام میں واجد انصاری نامی نوجوان کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایس پی رورل نوشاد عالم نے ہفتہ کو یہ معلومات دی ہے۔ حکام کے مطابق نوجوان قریبی گاؤں گیا تھا جہاں لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور چوری کے شبہ کی بنیاد پر اس پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔

وہیں واجد کے والد حفیظ الانصاری کے مطابق وہ رنگ و روغن کا کام کرتا تھا۔ کام کی تلاش میں وہ سحری کے بعد موپیڈ پر مہاتولی کی طرف روانہ ہوا۔ والد کے مطابق واجد جیون اوراون کے گھر چوری کرنے نہیں گیا بلکہ اس کے باغ میں کوئی چیز توڑنے گیا تھا۔ اسی سلسلے میں گھر کے لوگوں نے سمجھا کہ وہ چوری کرنے کے لیے داخل ہوا ہے جس کے بعد سب نے اسے گھیر لیا اور مارا پیٹا اور وہ مر گیا۔

مزید پڑھیں:۔Mob Lynching In Jharkhand جھارکھنڈ میں شرپسندوں نے خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

پولس نے کہا کہ نوجوان قریبی گاؤں گیا تھا، اس دوران کسی شک کی وجہ سے اس پر حملہ کیا گیا، حالانکہ وہ پہلے سے بیمار تھا۔ایس پی رورل عالم نے مزید کہا کہ وہ جمعہ کو علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور مقتول کے بھائی کی شکایت کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تحقیقات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے عالم نے کہا کہ تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور دوسرے فریق کی طرف سے دی گئی شکایت پر مبینہ چوری کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details