اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوجوان ڈیجیٹل فرق کو کم کریں: نائیڈو - ایم وینکیا نائیڈو

عالمی یوم خواندگی کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس سال کا اہم موضوع ’ڈیجیٹل فرق کو کم کریں‘ ہے۔ یہ کووڈ وبا کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے رول کے مطابق ہے۔

نائیڈو
نائیڈو

By

Published : Sep 8, 2021, 2:04 PM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کے روز نوجوانوں سے ڈیجیٹل فرق کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر بھارتی کو اپنی مادری زبان کے علاوہ کوئی دوسری زبان سیکھنی چاہیے۔

عالمی یوم خواندگی کے موقع پر یہاں جاری کردہ ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ اس سال کا اہم موضوع ’ڈیجیٹل فرق کو کم کریں‘ ہے۔ یہ کووڈ وبا کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے رول کے مطابق ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے۔ اور خاندان، پڑوس اور گردونواح میں ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد میں مزید اضافہ کی ضرورت: وینکیا نائیڈو

انہوں نے کہا ’’خواندگی تعلیم کی کلید ہے۔ خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی بھی بھارتی زبان کے حروف اور اعداد سیکھنا شروع کریں۔ کچھ آسان الفاظ پڑھنا اور لکھنا سیکھیں۔ اس موقع کو بامعنی بنائیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details