اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خواتین کے لیے ہیپینیس کٹ تیار

نوجوان انجینئر ہرودانند پروسٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی لڑکی کو گھر سے باہر نکلنے کے بعد حیض آتا ہے، تو وہ شرم محسوس کرتی ہیں۔ جب وہ سفر کرتی ہیں تو نہ تو ان کے ساتھ سینیٹری پیڈ ہوتا ہے اور نہ ہی واش روم ہی قریب میں دکھائی دیتا ہے۔ ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے پروجیکٹ ''پریتی ہیپی روم فار وومین'' اور ہیپینیس کٹ تیار کیا ہے۔

menstruating women
menstruating women

By

Published : May 17, 2021, 7:11 PM IST

آج کے جدید دور میں خواتین گھر کی چہار دیواریوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ اب وہ اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے گھر سے باہر نکل رہی ہیں اور ہر میدان میں دوسروں سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ لیکن حیض کے دوران خواتین عام طور پر گھر سے باہر جانے میں ہچکچاتی ہیں، حلانکہ یہ فطری ہے لیکن خواتین کو اس موضوع پر بات کرنے میں شرم محسوس ہوتی ہے۔ خوایتن کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک نوجوان انجینئر ہرودانند پروسٹی نے ان کے لیے ہیپی کیٹ تیار کی ہے۔ انہوں نے اسے ''پروجیکٹ پریتی ہیپی روم فار وومین'' نام دیا ہے۔

خواتین کے لئے ہیپینیس کٹ تیار

ہرودانند پروسٹی کا پرجیکٹ کے متعلق کہنا ہے کہ ''آپ سب جانتے ہیں کہ جب تک لڑکی گھر کے اندر ہوتی ہے، تب تک وہ بہت محفوظ رہتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سینیٹری پیڈ، سینیٹائزر، صاف واش روم وغیرہ جیسی ہر چیز ان کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن اگر کسی لڑکی کو گھر سے باہر نکلنے کے بعد حیض آتا ہے، تو وہ شرم محسوس کرتی ہیں۔ جب وہ سفر کرتی ہیں تو نہ تو ان کے ساتھ سینیٹری پیڈ ہوتا ہے اور نہ ہی واش روم ہی قریب میں دکھائی دیتا ہے۔ ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے پروجیکٹ پریتی تیار کیا ہے۔ اس کے مطابق سبھی عوامی خواتین بیت الخلا کو ہیپی روم میں تبدیل کیا جائے گا۔''

اس کٹ میں سینیٹری پیڈ، کاٹن، ٹشو، صابن، سینیٹائزر اور آرام کے لئے ایک کرسی موجود ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کے علاوہ یہ کٹ بھیڑ والی جگہوں پر واقع تمام بیت الخلاء میں دستیاب ہوگی۔ اگر ہرودانند کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جاتا ہے تو خواتین کو گھروں سے باہر نکلنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ وہ بغیر کسی پریشانی کے دوسرے عام دنوں کی طرح مخصوص ایام کے دوران بھی باہر جا سکتی ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہرودانند کی اس کٹ کی تعریف کی ہے اور اپنی تکنیکی ٹیم کی منظوری کے بعد اس پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب ہرودانند نے خواتین کی تعلیم اور اس کے متعلق بیداری کے لئے ایک 'ابھیجنہ مشن' شروع کیا ہے۔ اس مشن سے تقریباً سو خواتین منسلک ہیں۔

ابھیجنہ مشن کی رکن امیشا موہنتی کا کہنا ہے کہ ''جب بھی کوئی لڑکی گھر سے باہر سفر کرتی ہے، اسے نہیں معلوم کہ اسے کب حیض آئے گا۔ یہ فطری ہے، لہذا جب 'پروجیکٹ پریتی' نافذ کیا جائے گا تو لڑکی سکون اور محفوظ محسوس کرے گی۔ وہ باتھ روم میں جاکر تبدیل کرنے کے بعد آرام کر سکتی ہے۔ اس لئے ہم آگے آئے ہیں تاکہ کسی بھی لڑکی کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں اپنے مخصوص ایام کے دوران شرم محسوس نہ ہو یا کسی بھی خوف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہرودانند پروسٹی نے بتایا کہ ''میں دہلی گیا تھا اور اس منصوبے کو ڈبلیو ایچ او کے تجزیہ کار اور سینئر عہدیداروں کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کی تعریف کی اور اس کی نگرانی کے لئے ایک تکنیکی ٹیم تشکیل دی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر تکنیکی ٹیم اسے منظور کرتی ہے تو وہ اس پر عمل درآمد کریں گے۔

ہرودانند نے ریاستی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سمیت تمام ضلع مجسٹریٹ کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس منصوبے کے فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کی منظوری دیں۔ اگر یہ 'ہیپینیس کٹ' کو زمینی سطح پر اتارا جاتا ہے تو خواتین کو مخصوص ایام میں بہت فائدہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details