وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے طے شدہ دورے کے تحت رامپور پہنچ رہے ہیں۔ جہاں وہ درجنوں منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کی آمد کو لیکر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ رامپور کے ہر مقام پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی۔ کئی اہم روٹوں کو بھی ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے رامپور دورے سے متعلق اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد نے کہا کہ رامپور میں گزشتہ دنوں آئے سیلاب سے کافی تباہی مچی، کسانوں کی فصلیں برباد ہوگئیں لیکن یوگی جی نے کسانوں کے حق میں ایک لفظ نہیں بولا اور اب جیسے ہی چناؤ نزدیک آنے لگے تو یوگی جی بھی رامپور آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رامپور میں وزیر اعلیٰ صرف چناؤ کے موسم میں ہی آتے ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں:ٹویٹر صارف کی وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کو دھمکی