ایوارڈ کے تحت 11 لاکھ روپئے نقد اور ہر مہینے پچاس ہزار روپئے دیے جانے کی تجویز تھی۔ اترپردیش میں یوگی حکومت کی قیادت میں بننے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اس ایوارڈ کو بند کردیا۔
ریاست کے محکمہ ثقافت سےحق اطلاعات کے تحت طلب کیے گئے معلومات سے ان باتوں کا انکشاف ہوا۔ آر ٹی آئی کے تحت موصول اطلاع کے مطابق اکھلیش یادو کی حکومت نے سال 2013۔14 سے 2016۔17 کے درمیان کل 195 افراد کو یش بھارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔ ان میں سب سے پہلے سال 2012۔13 میں 15 لوگوں کو یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔