اترپردیش حکومت نے تورج زیدی کو فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ ان مقصد 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کے وعدے کو پورا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی کوشش ہوگی کہ اقلیتی طبقات کے طلباء کی حوصلہ افزائی ہو اور تعلیمی میدان میں ان کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں۔ بہتر طریقے سے کمیٹی کا کام مسلمانوں تک پہنچ سکے۔ تورج زیدی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے کارکنان کو احترام دینا جانتی ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کا اپنا وعدہ پورا کر رہی ہے۔