اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Yogi Adityanath takes Oath as UP CM: یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا - اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ یوگی کو جمعرات کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، عوام نے یوگی کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنایا، ہم نے آج صرف لیڈر منتخب کیا ہے۔ Yogi Adityanath takes Oath as UP CM

یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا
یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

By

Published : Mar 25, 2022, 5:00 PM IST

Updated : Mar 25, 2022, 10:41 PM IST

اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل نے یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ملک کے کثیر آبادی والے صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے دوسری بار حلف لیا ہے ان کے ساتھ گورنر نے برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ کو نائب وزیر اعلی کا حلف دلایا ریاستی دارالحکومت کے اکانا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے حلف برداری تقریب میں ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے16 کابینی وزراء،14مملکتی وزراءبرائے آزادانہ چارج،اور 20وزراء کومملکتی وزیرکے حیثیت سےحلف دلایا۔ تقریب میں وزیر اعظم مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء، بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء سمیت متعدد معروف سیاسی و سماج شخصیات و بی جے پی کارکنان موجود رہے۔Yogi Adityanath takes Oath as UP CM

یوگی کابینہ میں کابینی وزیر کی حیثیت سےحلف لینے والوں میں سریش کمار کھنہ، سوریہ پرتاپ شاہی،سوتنتر دیو سنگھ، بیبی رانی موریہ، لکشمی نارائن چودھری، جیویر سنگھ، دھرمپا سنگھ، نندگوپال گپتا نندی، بھوپیندر چودھری، انل راج بھر، جتن پرساد، راکیش سچان، اروند کمار شرما، یوگیندر اپادھیائے، آشیش پٹیل،سنجئے نشاد کے نام شامل ہیں۔

وہیں مملکتی وزیر (آزادانہ چارج )کی حیثیت سے حلف لینے والو ں میں نتن اگروال،کپل دیواگروال، روندر جیسوال،سندیپ سنگھ، گلاب دیوی،گریش چندر یادو،دھرمویر پرجاپتی،اسیم ارون،جے پی ایس راٹھور،دیا شنکر سنگھ، نریندر کشیپ،دنیش پرتاپ سنگھ،ارون کمار سکسینا، دیا شنکر مشر’دیالو‘ کے نام شامل ہیں۔جبکہ مملکتی وزراء میں مینکیشور سنگھ، دنیش کھٹک،سنجئے گوڑ، بلدیو سنگھ اولکھ،اجیت پال، جسونت سینی، رام کیشو نشاد،منوہر لال منو کوری،سنجئے گنگوار، برجیش سنگھ، کے پی ملک، سریش راہی،سومیندر تومر،انوپ پردھام والمیکی،پرتبھا شکلا،راکیش راٹھر گرو،رجنی تیواری،ستیش شرما، دانش آزاد انصاری،وجئے لکشمی گوتم نے حلف لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Uttarakhand To Be First State To Implement Uniform Civil Code: دھامی حکومت کا یکساں سول کوڈ پر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

دلچسپ ہیں کہ ستیش مہانا،رما پتی شاستری،جئے پرتاپ سنگھ،شری کانت شرما،سدھارتھ ناتھ سنگھ،آشوتوش ٹنڈن، ڈاکٹر نریندر سنگھ،رام نریش اگنیہوتری،سریش رانا،ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری،اشوک کٹاریا،شری رام چوہان ایسے نام ہیں جو سابقہ حکومت میں وزیر تھے لیکن اس بات انہیں یوگی کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔جبکہ گلاب دیوی اور سندیپ سنگھ کو کو مملکتی وزیر سے مملکتی وزیر( آزدانہ چارج) کے عہدے پر پرموشن دیا گیا ہے سندیپ سنگھ کلیان سنگھ کے پوتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 10مارچ کو یوپی اسمبلی انتخابات کے آئے نتائج میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 273 سیٹوں پر جیت درج کیا تھا۔

Last Updated : Mar 25, 2022, 10:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details