ریاست اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Election in Uttar Pradesh کو لے کر سیاست زوروں پر ہے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر حملہ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اسی درمیان یوگی آدتیہ ناتھ کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بار یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا Ayodhya Seat سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
اب تک اس بات پر بحث تھی کہ یوگی آدتیہ ناتھ کہاں سے الیکشن لڑیں گے۔ کاشی (وارنسی)، ایودھیا کے ساتھ ساتھ متھرا کا نام بھی زیر بحث تھا۔ لیکن ان تمام ناموں میں ایودھیا کے نام کی مہر لگتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ Adityanath Likely to Contest from Ayodhya