اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'یوگا، تمام بیماریوں کا علاج ہے' - یوگا کو اپنی روزانہ کی زندگی کا حصہ بنالیں

جی کشن ریڈی نے قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ورچول طریقہ کار کے مطابق بیشتریوگا آسن کئے۔ اس ورچول پروگرام میں ہندو پبلک اسکول کے طلبہ کے ساتھ ساتھ حیدرآبادکے مختلف مقامات کے طلبہ بھی شریک ہوئے۔

'یوگا، تمام بیماریوں کا علاج ہے'
'یوگا، تمام بیماریوں کا علاج ہے'

By

Published : Jun 21, 2021, 2:38 PM IST

انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے یوگا کیا۔

انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ورچول طریقہ کار کے مطابق بیشتر یوگاآسن کئے۔اس ورچول پروگرام میں ہندو پبلک اسکول کے طلبہ کے ساتھ ساتھ حیدرآبادکے مختلف مقامات کے طلبہ بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے دنیا بھرمیں یوگا ڈے کو سرکاری طورپر منانے کے سلسلہ میں مساعی پر وزیراعظم مودی سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوگا، تمام بیماریوں کا علاج ہے۔انہوں نے تمام شرکا سے خواہش کی کہ وہ یوگا کو اپنی روزانہ کی زندگی کا حصہ بنالیں۔کشن ریڈی جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے،لوک سبھا میں سکندرآباد حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یوگا کا عالمی دن ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے، اس دن طلوع آفتاب جلدی اورغروب آفتاب دیر سے ہوتا ہے۔ یوگا سب سے پہلے سنہ 2015 میں منایا گیا تھا۔ 11 دسمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو یوگا کو عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے بھارت سمیت پوری دنیا اس دن کو 'یوگا ڈے' کے طور پرمناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی یوگا ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details