تلنگانہ میں حکمراں ٹی آر ایس (تلنگانہ راشٹرا سمیتی) 2 جولائی کو حیدرآباد میں اس وقت شاندار استقبال کرے گی اور ایک اجلاس کا اہتمام کرے گی جب صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا شہر کا دورہ کریں گے۔ Yashwant Sinha to Visit Hyderabad
پارٹی نے جمعرات کےروز کہا کہ سنہا 2 جولائی کو بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور ہوائی اڈے سے جلسہ گاہ جل وہار تک 10,000 بائک کے ساتھ ایک ریلی نکالی جائے گی۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ جو وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند ہیں، نے پارٹی رہنماوں سے سنہا کے دورہ کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔