اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

yaas cyclone update: بنگال۔اوڈیشہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، دو افراد ہلاک

yaas cyclone update
یاس طوفان

By

Published : May 26, 2021, 11:13 AM IST

Updated : May 26, 2021, 8:47 PM IST

20:39 May 26

کولکاتا اور اس سے متصل اضلاع میں واقع اہم فلائی اوور پر آمدورفت دوبارہ بحال

فلائی اوور پر آمدورفت دوبارہ بحال

یاس طوفان کے بنگال کے ساحلی علاقوں گزر جانے کے بعد کولکاتا اور اس سے متصل اضلاع میں واقع اہم فلائی اوور پر آمدورفت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔

ساحلی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں ندی کا پانی داخل ہونے کے سبب بیشتر گاؤں زیر آب ہیں۔

ان تینوں اضلاع کو چھوڑ کر ریاست کے دیگر اضلاع میں یاس طوفان کے بنگال کے ساحلی علاقوں سے بغیر نقصان پہنچائے گزر جانے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔

حالات کے معمول پر آنے کے بعد مغربی بنگال پولیس نے کولکاتا اور اس سے متصل اضلاع میں واقع اہم فلائی اوور پر آمدورفت دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

18:57 May 26

مغربی بنگال: گردابی طوفان 'یاس' کی وجہ سے کے مختلف اضلاع میں تباہی

یاس طوفان کا اثر

17:44 May 26

موسلادھار بارش کے سبب تقریباً 154 باندھ پر دراڑ پڑنے اور ساڑھے تین لاکھ کچے منہدم ہونے کی اطلاع ہے

موسلادھار بارش کے سبب تقریباً 154 باندھ پر دراڑ پڑنے اور ساڑھے تین لاکھ کچے منہدم ہونے کی اطلاع ہے

ریاست میں جاری موسلادھار بارش کے سبب تقریباً 154 باندھ پر دراڑ پڑنے اور ساڑھے تین لاکھ کچے منہدم ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ اثر جنونی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور اور شمالی 24 پرگنہ پر پڑا ہے۔

14:10 May 26

ماہی گیری کشتیوں کو نقصان

گردابی طوفان 'یاس' کی وجہ سے ماہی گیری کشتیوں کو نقصان۔

12:39 May 26

دیکھیں ویڈیو

بھارتیہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق گردابی طوفان 'یاس' اوڈیشہ کے بالاسور سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب جنوب مشرق میں مرکوز ہے۔ صبح 9 بجے سے لینڈ فال کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس کا اثر مغربی بنگال کے مشرقی مدنا پور کے دیگھا اور شنکر پور میں نظر آیا ہے۔ 

11:43 May 26

درخت گرنے سے دو افراد ہلاک

آنند پور اور بالاسور میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ یاس طوفان کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقتول کی شناخت ضلع کندوجہار ضلع کے پنچپلہ گاؤں کے رہائشی پورن چندر نائک کے طور پر ہوئی ہے۔ بتادیں کہ جب وہ مندر سے واپس آرہے تھے، تیز ہوا کی وجہ سے درخت کی ایک بڑی شاخ سڑک پر گر گئی اور ایک ساخ ان کے سر پر گر گئی۔جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں بالاسور شہر کی ریلوے کالونی میں درخت گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ مقتول کی شناخت بھاسکر گنج کے علاقہ منٹو جینا کے طور پر ہوئی ہے۔

11:36 May 26

دیکھیں ویڈیو

آئی ایم ڈی کے مطابق گردابی طوفان یاس بالاسور( اوڈیشہ) سے تقریباً 50 کلو میٹر جنوب۔ جنوب مشرق میں مرکز ہے۔ لینڈ فال کا عمل صبح تقریباً 9 بجے شروع ہوا۔

11:30 May 26

دیکھیں ویڈیو

اوڈیشہ کے بھدرک ضلع میں واقع دھامرا میں تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ بہت خطرناک گردابی طوفان آج دوپہر تک 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہا ہے۔

11:29 May 26

گردابی طوفان یاس کے مدنظر کولکاتا کے نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے اڑان کی کارروائی آج شام 07.45 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

11:20 May 26

دیکھیں ویڈیو

مغربی بنگال کے مشرقی مدناپور کے دیگھا میں تیز ہواؤں کے ساتھ سمندر میں اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

11:13 May 26

دیکھیں ویڈیو

بالاسور میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ بالاسور ضلع کے چاندی پور میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ سمندر میں اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

11:06 May 26

دیکھیں ویڈیو

اوڈیشہ کے پارادیپ میں تیز ہوائیں اور بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پیڑ گرے ہوئے ہیں نظر آ رہے ہیں

11:06 May 26

دیکھیں ویڈیو

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور موسلادھار بارش ہو رہی ہیں۔

10:52 May 26

آئی ایم ڈی کے مطابق خطرناک گردابی طوفان کا مرکز یاس yaas بالاسور (اوڈیشہ) سے تقریباً 50 کلو میٹر جنوب ۔ جنوب مشرق میں ہے۔

بھدرک ضلع کے دھامرا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ خطرناک طوفان آج دوپہر تک 130 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ لینڈفال ہونے کی امید ہے۔

Last Updated : May 26, 2021, 8:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details