اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'یاس': سکم کے مختلف مقامات پر 26 اور 27 مئی کو زبردست بارش کے امکانات - بجلی کے متبادل انتظامات

بھارتی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گوپی ناتھ راہا نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی شدید طوفان ہے اور اس کی وجہ سے سکم میں 26 اور 27 مئی کو مختلف مقامات پر ہلکی سے شدید بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

'یاس': سکم کے مختلف مقامات پر 26 اور 27 مئی کو زبردست بارش کے امکانات
'یاس': سکم کے مختلف مقامات پر 26 اور 27 مئی کو زبردست بارش کے امکانات

By

Published : May 26, 2021, 4:31 AM IST

خلیج بنگال کے شمال مغرب میں گردابی طوفان یاس کے باعث پہاڑی ریاست سکم میں شدید بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گوپی ناتھ راہا نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی شدید طوفان ہے اور اس کی وجہ سے سکم میں 26 اور 27 مئی کو مختلف مقامات پر ہلکی سے شدید بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

اس دوران ریاست کے چیف سکریٹری ایس سی گپتا نے گردابی طوفان یاس کے پیش نظر تیاریوں کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں اور تمام کووڈ کیئر سنٹرز میں بجلی کے متبادل انتظامات کے احکامات دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہےکہ آکسیجن پلانٹ میں بجلی پیدا کرنے کا ایک متبادل نظام پہلے سے موجود ہے۔ ناقص سڑکوں پر ضروری افرادی قوت تعینات کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس تیستا اور رنگیت کے نشیبی علاقوں ، ندیوں کے کناروں پر بھی نگرانی کر رہی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے باعث دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر اگلے 72 گھنٹوں تک ندیوں سے دور رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details