بیجنگ: چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کا اہم اجلاس سے آج شروع ہو گیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ چین کے سپریم رہنما شی جن پنگ نے اتوار کو حکمران کمیونسٹ پارٹی کی ایک دہائی میں دو بار ہونے والی قومی کانگریس کا افتتاح کیا۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی سی پی) کی 20ویں قومی کانگریس بیجنگ کے عظیم ہال آف دی پیپل میں صبح 10 بجے شروع ہوئی۔ جس میں نئے اعلیٰ افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس میں صدر شی جن پنگ کا ریکارڈ تیسری مدت کے لیے منتخب ہونا طے ہے۔Xi Jinping open the 20th session of the CPC
کنونشن کا آغاز کرتے ہوئے شی نے کہا کہ پارٹی قومی سلامتی کے تحفظ، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے، لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ اور ہانگ کانگ میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تائیوان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کے لیے اپنے عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علیحدگی پسندی اور مداخلت کے خلاف ایک عظیم جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 96 ملین ارکان پر مشتمل پارٹی نے انسانی تاریخ میں غربت کے خلاف سب سے بڑی جنگ جیتی ہے۔ میٹنگ میں موجود مندوبین نے زوردار تالیاں بجا کر شی کے الفاظ کی حمایت کی۔