اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jinnah Controversy: بریلی میں اکھلیش یادو کے خلاف عدالت میں عرضی دائر - معاملے کی سماعت کے لیے 2 دسمبر

بریلی میں وکیل وریندر پال گُپتا نے سردار پٹیل کا جناح کے ساتھ موازنہ کرنے والے بیان کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے خلاف اے سی جے ایم کی عدالت میں ایک عرضی دائر کی ہے۔ عدالت نے اسے تسلیم کرتے ہوئے معاملے کی سماعت کے لیے 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

writ against akhilesh yadav to compare sardar patel with jinnah  writ against akhilesh yadav news  controversy on jinnah news  compare sardar patel with jinnah  etv bharat urdu news  اکھلیش یادو کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر  سردار پٹیل کی جناح کے ساتھ موازنہ  اے سی جے ایم کی عدالت میں ایک استغاثہ دائر  معاملے کی سماعت کے لیے 2 دسمبر  پاکستان کے قائد اعظم محمد علی جناح
اکھلیش یادو کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر

By

Published : Nov 11, 2021, 6:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے خلاف عدالت میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ اکھیلیش یادو کے خلاف ایک وکیل نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ اُنہوں نے سردار بلّبھ بھائی پٹیل کا موازنہ پاکستان کے قائد اعظم محمد علی جناح سے کیا تھا۔

بریلی میں وکیل وریندر پال گُپتا نے جناح کا سردار پٹیل کے ساتھ موازنہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے بیان کو ہتک آمیز قرار دیا۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے خلاف اے سی جے ایم کی عدالت میں ایک استغاثہ دائر کیا۔ عدالت نے اسے تسلیم کرتے ہوئے اس معاملے کی سماعت کے لیے 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔


مزید پڑھیں:۔بارہ بنکی: بغیر نام لئے مرکزی وزیر کی اکھلیش یادو پر شدید نکتہ چینی

بریلی: اکھلیش یادو کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر

وکیل وریندر پال گپتا کی طرف سے دائر کیے گئے اس استغاثے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک محب وطن شہری ہیں اور بھارت کی آزادی میں اپنا اہم کردار ادا کرنے والے قومی مجاہدین کے لئے اُن کے دل میں عزت و احترام ہے۔

اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ محمد علی جناح نے کانگریس میں رہنے کے باوجود کبھی بھی قومی تحریک کے لیے سرگرم کردار ادا نہیں کیا۔

سنہ 1913ء میں وہ کانگریس چھوڑ کر مسلم لیگ میں شامل ہو گئے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جناح نے الگ پاکستان کا مطالبہ کیا تھا۔

اکھلیش یادو کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر

وکیل وریندر پال گپتا نے مزید کہا ہے کہ ووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کرنے کے لئے سردار پٹیل کا جناح سے موازنہ کرنے والا بیان ہتک آمیز ہے اور قوم پرستی کی توہین ہے۔ یہ بیان مختلف ذاتوں اور برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کو ختم کر سکتا ہے، سماجی تقسیم پیدا کر سکتا ہے۔ یہ بیان صرف سیاسی فائدے کے لیے دیا گیا ہے۔ اس بیان سے شکایت کنندہ اور دیگر محب وطن لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details