نئی دہلی: دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کا مظاہرہ آج ساتویں دن بھی جاری ہے۔ اس دوران دہلی پولیس نے جنتر منتر پر بجلی اور پانی کا کنکشن منقطع کر دیا ہے۔ پہلوانوں کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ انہیں پانی اور کھانا لانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ دھرنے پر بیٹھے پہلوان موبائل کی روشنی میں کھانا کھا یا۔ بجرنگ پونیا کا کہنا ہے کہ پولیس پر اب اس جگہ کو خالی کرنے کا دباؤ ہے، لیکن جب تک برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ ہم حرکت نہیں کریں گے۔
اسی دوران احتجاج کرنے والے دیگر پہلوانوں نے کہا کہ پولیس ہمارے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ احتجاج کرنا ہے تو سڑک پر سو جاؤ۔ آج ان پر کس قسم کا دباؤ آ گیا ہے۔ آج سے پہلے ایسا کوئی مسئلہ کیوں نہیں تھا؟ سپریم کورٹ کے دباؤ کی وجہ سے ہی ہمیں کامیابی مل رہی ہے۔ پولیس چاہے جتنے بھی ظلم کر لے ہم یہاں سے جانے والے نہیں ہیں۔ رات گئے لائٹس بند کر دی گئیں تاکہ ہم کھانا نہ کھا سکیں۔ پانی لانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ لیکن جب ہم نے کھانے اور پانی کا انتظام کیا تو پولیس نے لائٹس کاٹ دیں۔