اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں بندشوں کے درمیان سال نو کا کیا گیا استقبال - اس بار سال نو کا جشن منایا جا رہا ہے

کورونا رہنما خطوط اور پروٹوکول کے باوجود نئے سال کے استقبال میں کسی جوش و خروش کا فقدان نہیں تھا۔ دہلی - این سی آر میں پابندیوں کے باوجود لوگوں نے آتش بازی کر کے اور رقص کے ساتھ نئے سال کا خیرمقدم کیا۔

بھارت میں بندشوں کے درمیان سال نو کا کیا گیا استقبال
بھارت میں بندشوں کے درمیان سال نو کا کیا گیا استقبال

By

Published : Jan 1, 2021, 8:04 AM IST

Updated : Jan 1, 2021, 8:25 AM IST

امیدوں، مایوسیوں اور کورونا بحران کے درمیان اس بار سال نو کا جشن منایا جا رہا ہے، سال 2021 کی شروعات کورونا رہنما خطوط اور پروٹوکول کے مابین ہوئی ہے۔ سال نو کی ابتدا پہلے نیوزی لینڈ سے ہوئی تھی اور اب بھارت میں بھی سال نو نے زور دار انداز میں دستک دی ہے۔ تاہم کورونا پروٹوکول کی وجہ سے لوگ اپنے گھر سے نئے سال کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ بیشتر مقامات پر نائٹ کرفیو کا نفاذ رہا۔

کورونا رہنما خطوط اور پروٹوکول کے باوجود نئے سال کے استقبال میں کسی جوش و خروش کا فقدان نہیں تھا۔ دہلی - این سی آر میں پابندیوں کے باوجود لوگوں نے آتش بازی کرکے اور رقص کے ساتھ نئے سال کا خیرمقدم کیا۔

قومی دارالحکومت دہلی اور ممبئی کے تاریخی اور بڑے دفاتر زبردست روشنی سے جگمگا رہے تھے، نارتھ بلاک اور دہلی کے ساؤتھ بلاک کو سجایا گیا۔

نئے سال کی ابتدا نیوزی لینڈ سے ہوئی، آکلینڈ میں نئے سال کو منانے کے لیے اسکائی ٹاور پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ بھارتی وقت کے مطابق نئے سال کی تقریبات جمعرات کی شام ساڑھے چار بجے آکلینڈ میں شروع ہوئی تھی، شدید آتشبازی ہوئی۔ اسکائی ٹاور پر آتشبازی کا آغاز ہوا۔

آسٹریلیا میں بھی نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی وقت کے مطابق قریب ساڑھے چھ بجے تا 12 بجے کے درمیان سڈنی کے ہاربر پر سال نو کا جشن منایا گیا۔

مہاراشٹر حکومت نے اپنی ریاست میں 22 دسمبر سے 5 جنوری تک 7 گھنٹے کے رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ یہ کرفیو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔

مہاراشٹر کے کئی بڑے شہروں میں عوامی مقامات پر نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد ہے۔ اسی وقت گوتم بدھ نگر یعنی نوئیڈا کی ضلع انتظامیہ نے نئے سال کے جشن کے حوالے سے رہنما اصول بھی جاری کیے ہیں۔

پارٹی منتظمین کو کہا گیا ہے کہ وہ کورونا پروٹوکال کی پیروی کرنے اور ایک ہی جگہ پر 100 سے زیادہ افراد کو جمع نہیں کرنے کی ہدایت دی ہے، اسی طرح ہماچل پردیش کے آٹھ بڑے اضلاع میں پانچ جنوری تک نائٹ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور اس میں دارالحکومت شملہ، کانگڑا، کلو اور منڈی جیسے مشہور مقامات شامل ہیں۔

تمل ناڈو میں ریاستی حکومت نے نئے سال کو منانے کے لیے کلبز، ریزورٹس، ریستوراں اور ساحل (ساحلوں) پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی 31 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوگی۔ تاہم یہاں نائٹ کرفیو نافذ نہیں کیا گیا ہے لیکن مرین بیچ کو نئے سال کے موقع پر بند کردیا گیا۔ احمد آباد پولیس نے بدھ کے روز کہا تھا کہ 31 دسمبر کو رات نو بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر جیل بھیج دیا جائے گا۔

پنجاب میں رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک یکم جنوری تک رات کا کرفیو ہے جبکہ راجستھان حکومت نے 31 دسمبر کو شام آٹھ بجے سے ایک جنوری شام چھ بجے تک کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں عوامی مقامات پر پٹاخوں کی فروخت اور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ملک کی تقریبا تمام ریاستوں پر کسی نہ کسی طرح پابندی عائد ہے۔

Last Updated : Jan 1, 2021, 8:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details