اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی یوم ٹی بی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

عالمی یوم ٹی بی کے موقع پر آج گورنمنٹ نرسنگ کالج کولگام میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے افسران ، نرسنگ طلبا ، آشا ورکر اور سیول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

عالمی یوم ٹی بی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد
عالمی یوم ٹی بی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

By

Published : Mar 23, 2021, 5:37 PM IST

Updated : Mar 23, 2021, 6:02 PM IST

ضلع ٹی بی آفیسر ڈاکٹر سید فہیم عالم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر زرگر اور بی او ایم اوز نے ٹی بی اور اس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے حاضرین کو معلومات فراہم کیں۔ طلبا اور حاضرین نے ٹی بی کی بیماری سے متعلق معلومات اور احتیاطی تدابیر کو اہم قرار دیا تاکہ بیماری میں مبتلا افراد کا بروقت علاج ممکن ہو۔

عالمی یوم ٹی بی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر ڈاکٹر فہیم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی ڈے دراصل 24 مارچ کو منایا جاتا ہے لیکن اس دن کو مزید بہتر بنانے کے غرض سے ہم پہلے ہی معلوماتی پروگراموں کو عمل میں لاتے ہے تاکہ ہر کوئی یہ جان سکے کہ اس کا تدارک کیسے کریں۔

Last Updated : Mar 23, 2021, 6:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details