اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

world refugee day: پناہ گزینوں کا عالمی دن منانے کا مقصد - اردو نیوز

ہر برس 20 جون کو پناہ گزینوں کا عالمی دن world refugee day منایا جاتا ہے۔ پناہ گزینوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں مہاجرین کی حالت زار کے طویل مدتی حل کی طرف کام کرنا ہے۔ عالمی یوم پناہ گزین مہاجرین کے حقوق، ضروریات اور توقعات کو اجاگر کرتا ہے، اس سے سیاسی مدد اور وسائل کو متحرک کرنے میں مدد ملتی ہے تاکہ مہاجر نہ صرف زندہ رہ سکیں بلکہ ان کی ہمہ جہت ترقی ہوسکے۔

world refugee day
پناہ گزین

By

Published : Jun 20, 2021, 1:03 PM IST

اقوام متحدہ کا ہر سال 20 جون کو پناہ گزینوں کا عالمی دن کے منانے کا مقصد عوام کی توجہ ان لاکھوں پناہ گزینوں کی طرف متوجہ کرانا ہے جو اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں پناہ لیتے ہیں اور اپنے بنیادی حقوق سے محروم رہ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

مہاجرین کی جانوں کے تحفظ اور ان کے معیار کو بڑھانے کے لئے ہر ایک دن اہم ہے، عالمی یوم پناہ گزین world refugee day جیسے عالمی دن مہاجرین کی حالت زار پر عالمی توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتے ہیں، اس دن ایسے بہت سے پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے جو مہاجرین کی مدد کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

پناہ گزین

عالمی یوم پناہ گزین 1951 کے کنونشن کی 50 ویں سالگرہ کی یاد میں 2001 میں پہلی بار منایا گیا تھا۔ اصل میں یہ 'افریقہ ریفیوجی ڈے' کے نام سے جانا جاتا تھا، دسمبر 2000 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس کا نام تبدیل کرکے عالمی یوم پناہ گزین کردیا۔

پناہ گزین

رواں برس کا پناہ گزین کے عالمی دن کا تھیم 'ٹوگیدر وی ہیل، لرن اینڈ شائن' یعنی ساتھ رہ کر ہم زخم بھر کر سیکھیں گے اور چمکیں گے ہیں۔

پناہ گزین

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہم ایک ساتھ کھڑے ہو کر ہی کامیاب ہو سکتے ہیں۔

پناہ گزین

بے گھر ہونا ایک عالمی مسئلہ ہے جو کبھی بھی پوری طرح حل نہیں ہوسکتا۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80 ملین سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں یا ملک سے نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔

پناہ گزین

مزید پڑھیں:

father's day: والد کی شفقت کے سائے میں اولاد پروان چڑھتی ہے
پناہ گزین

دنیا بھر میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ بڑے پیمانے پر لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ 2018 کے آخر میں دنیا بھر میں 70.8 ملین افراد کو تنازعات اور ظلم و ستم کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details