اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

world milk day: جانیں کیوں منایا جاتا ہے دودھ کا عالمی دن؟ - اردو نیوز

ہر برس یکم جون کو پوری دنیا میں عالمی یوم دودھ world milk day کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کی شروعات اقوام متحدہ کے محکمہ برائے خوراک و زراعت نے یکم جون سنہ 2001 میں کی تھی۔

world milk day 2021
عالمی یوم دودھ

By

Published : Jun 1, 2021, 1:06 PM IST

Updated : Jun 1, 2021, 2:11 PM IST

عالمی یوم دودھ world milk day منانے کا مقصد لوگوں کو دودھ کے فوائد کے تعلق سے بیدار کرنا اور دودھ سے کیا کیا فائدے ہو سکتے ہیں یہ بتانا ہے۔ یہ دن دودھ کی مصنوعات کے فوائد اور خصوصیات کو بتانے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی یہ دن ڈیری شعبہ کے لیے خاص دن ہوتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس سال عالمی یوم دودھ کی تھیم "ماحولیات، تغذیہ اور سماجی و معاشی امپاورمنٹ کے ساتھ ساتھ ڈیری سیکٹر میں استحکام پر مرکوز" ہے۔ اس دن بیداری پیدا کرنے کے لئے جو بھی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، وہ اسی تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے جائیں گے۔

دودھ دنیا میں غذائیت سے بھرپور ایک غذا ہے۔ دودھ صحت کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ دودھ کیلشیم اور وٹامن ڈی سے مالا مال ہے بلکہ دودھ میں اچھی صحت کے لیے ضروری غذائی اجزاء بھی شامل ہیں۔

عالمی یوم دودھ

دودھ میں غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ ادویات کا عنصر بھی موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دودھ جہاں ایک جانب انسان کے جسم کے لیے تغذیہ فراہم کر کے اس کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وہیں یہ اپنے اندر دوا کی تاثیر بھی رکھتا ہے، جس کی مدد سے یہ مختلف اقسام کے امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دودھ

غور طلب ہے کہ بھارت میں 26 نومبر کو یوم دودھ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 26 نومبر 2014 کو پہلی بار قومی یوم دودھ منایا گیا۔ بھارت میں یہ دن ڈاکٹر ورگیز کوریئن کے اعزاز میں منایا جاتا ہے جنہیں 'وائٹ ریولوشن' کا بانی مانا جاتا ہے۔

دودھ

ڈاکٹر ورگیس کورین نے دودھ کی قلت کا سامنا کرنے والے ملک کو دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

عالمی یوم والدین

بھارت میں گزشتہ چھ سالوں کے دوران دودھ کی پیداوار 35.61 فیصد اضافے سے2019۔20 میں 19 کروڑ 84 لاکھ ٹن ہو گیا ہے۔

Last Updated : Jun 1, 2021, 2:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details