نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 27 دسمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
سنہ 1571۔ جرمن ماہر فلکیات جوہان کیپلر کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1654۔ سوئس ماہر ریاضیات جیکب برنولی کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1797۔ اردو کے عظیم شاعر مرزا اسداللہ خاں غالب کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1822۔ دودھ کو پیسچورائز کرنے کا طریقہ ایجاد کرنے والیفرانسیسی لوئس پاسچر کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1831۔ برطانوی دانشور چارلس ڈارون نے ایچ ایم ایس بیگل جہاز پر سوار ہوکر اپنے مشہور سفر کا آغاز کیا۔
سنہ 1854۔ ڈاکٹر کرافورڈ ولیم سن لانگ نے زچگی کرانے کے دوران پہلی مرتبہ انستھیسیا کا استعمال کیا۔
سنہ 1861۔ کلکتہ میں پہلی بار چائے کی عام بولی کا انعقاد ہوا۔
سنہ 1911۔ ہندوستا ن کے قومی ترانہ جن گن من کو سب سے پہلے کانگریس کے کلکتہ اجلاس میں گایا گیا۔
سنہ 1925۔ روسی شاعر سرگئی ایسی نن کا انتقال ہوا۔
سنہ 1927۔ سوویت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے دوران لیون ٹراٹسکی کو پارٹی سے برخاست کردیا گیا۔
سنہ 1934۔ فارس کے شاہ نے فارس نام بدل کر ایران کیا۔
سنہ 1938۔ روسی شاعرایسپ مینڈل اسٹام کا انتقال ہوا۔
سنہ 1939۔ ترکی میں آئے زلزلے میں تقریباً 40 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
سنہ 1945۔ انتیس ممبر ملکوں کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا قیام عمل میں آیا۔