اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today's World History عالمی تاریخ میں آج کا دن

History of 6th January: چھ جنوری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1967 میں آج ہی کے دن موسیقار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان) کا جنم ہوا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Jan 6, 2024, 6:41 AM IST

Updated : Jan 6, 2024, 9:03 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں چھ جنوری کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1316۔ سلطان علاوَالدین خلجی کا زہر کھانے سے انتقال ہوا۔ یہ زہر شاعر ملک کافور نے دیا تھا۔
سنہ 1535۔ اسپینی نوآبادی بسانے والے فرانسسکو پجیرو نے پیرو کی راجدھانی لیما کو تلاش کیا۔
سنہ 1540۔ برطانیہ کے شہنشاہ ہنری ہشتم نے اننے آف کلیو سے چوتھی شادی کی تھی۔
سنہ 1559۔ امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے مارتھا کاسٹس سے شادی کی تھی۔
سنہ 1664۔ شیواجی نے سورت پر حملہ کیا۔
سنہ 1784۔ ترکی اور روس نے کانسٹنٹی نوپل معاہدے پر دستخط کیے۔
سنہ 1838۔ سموئیل مور ٹیلی گراف کے سامنے عوامی احتجاج ہوا۔
سنہ 1885۔ جدید ہندوستان کے معروف ہندی شاعر اور ادیب بھارتیندو ہریش چندر کا انتقال ہوا۔
سنہ 1907۔ اطالوی ماہر تعلیم ماریا موٹیسری نے روم میں پہلا موٹیسری اسکول قائم کیا۔
سنہ 1912۔ نیومیکسیکو امریکہ کی 47 ویں ریاست بنا۔
سنہ 1919۔ امریکہ کے سابق صدر تھیوڈر روزویلٹ کا اوسٹر نیویارک میں انتقال ہوا تھا۔
سنہ 1928۔ ہندوستان کے ڈراما نگار اور تھیئڑ کے اداکار وجئے تیندولکر کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1929۔ یوگوسلاویہ کے شاہ الیکزنڈر نے ملک کے آئین کو ختم کرکے وہاں قائم سرکار کو برخاست کردیا اور آمریت قائم کر دی۔
سنہ 1929۔ مدر ٹریسا ملک کے غریب اور بیمار لوگوں کی خدمت کیلئے کولکاتہ پہنچیں۔
سنہ 1942۔ پین امریکن ایرلائنز کے بوئنگ طیارہ ’پیسیفک کلپر‘نے پہلی بار دنیا کا چکر لگانے والی خدمات کی شروعات کیں۔
سنہ 1947۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے بھاری اکثریت (99 کے مقابلے 52 ووٹ) سے ملک کی تقسیم کو منظوری دے دی۔
سنہ 1950۔ برطانیہ نے چین کی کمیونسٹ حکومت کو منظوری دی۔
سنہ 1959۔ ہندوستانی کرکٹر کپل دیو کی چنڈی گڑھ میں پیدائش ہوئی۔
سنہ 1967۔ موسیقار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان) کا جنم ہوا۔
سنہ 1972۔ روس کے ولادمیر بوکووسکی کو جلاوطن کیا گیا۔
سنہ 1976۔ چین نے لوپ نور کے علاقے میں جوہری تجربہ کیا۔
سنہ 1980۔ساتویں لوک سبھا انتخابات میں اندرا گاندھی کی قیادت والی کانگریس نے دو تہائی اکثریت سے فتح حاصل کی۔
سنہ 1981۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوسیانوگرافی نے بحر ہند کی تلہٹی سے اہم نوادارات برآمد کئے۔
سنہ 1983۔ کانگریس کو پہلی بار آندھرا پردیش اور کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سنہ 1989۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قاتل ستونت سنگھ اور کہیر سنگھ کو پھانسی دی گئی تھی۔
سنہ 1989۔ ہندوستان کے آخری لارڈ سندھدر پرسننا سنہا کا انتقال ہوا تھا۔
سنہ 1992۔ جارجیا کے صدر جاود گمسا کھردیا خونی جھڑپ کے بعد ملک چھوڑ فرار ہوئے۔
سنہ 2003۔ روس نے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر عراق کےخلاف فوجی کارروائی کرنے پر امریکہ کو خبردار کیا۔
سنہ 2008۔ امریکہ کے مغربی ساحلی علاقے میں آئے طوفان سے زبردست تباہی ہوئی۔
سنہ 2010۔ نئی دلی میں یمنا بینک۔ آنند وہار سیکشن کی میٹرو لائن کا افتتاح ہوا۔
سنہ 2012۔ شام کی راجدھانی دمشق میں خود کش حملے میں 26 لوگوں کی موت جبکہ 26 دیگر زخمی ہوئے۔
یو این آئی

Last Updated : Jan 6, 2024, 9:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details